سندھ میں پانی کی فراہمی و نکاسی وآب کی ابتر صورتحال کا معاملہ

سندھ میں پانی کی فراہمی و نکاسی وآب کی ابتر صورتحال کا معاملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پانی کی فراہمی و نکاسی وآب کی ابتر صورتحال کا معاملہ،واٹرکمیشن نے اندرون سندھ کی تمام اسکیموں کے متعلق محکموں کو واضح پلان ترتیب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام محکمے مل بیٹھ کر اسکیموں اور پروجیکٹ کے فنڈز کے استعمال اور طریقہ کار کو بہتر بنائیں تاکہ کوئی بھی محکمہ فنڈز کا غلط استعمال نہ کرسکے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیرمسلم ہانی کی سربراہی میں اندرون سندھ میں اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر غور کیا گیا۔دوران سماعت کمیشن سربراہ جسٹس (ر) امیرمسلم ہانی نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے کئی ٹراما سینٹر میں کام نہیں کیا جارہا اربوں روپے فنڈز جاری ہونے کے باوجود محکموں کو پکڑنا مشکل ہے کون سا فنڈ کہا ریلیز ہورہا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ نہ ہو تو کیا فائدہ۔کمیشن سربراہ نے ریمارکس دیئے کہ فنڈز کے طریقہ کار اور استعمال پر پلان ترتیب دیا جائے تاکہ مستقبل میں کام نہ ہونے پر زمہ داران سے جواب طلب کیا جاسکے۔کمیشن نے محکموں کو اسپتال کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ، ایم ایس، کنٹریکٹرز، سیکرٹری ہیلتھ کو مشترکہ بیٹھ کر مکمل پلان ترتیب دینے کا حکم بھی دیا۔شہر کراچی میں سڑکوں پر کچروں کے انبار لگنے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا کمیشن سربراہ نے ریمارکس دیئے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مالک کو بلائیں انہیں سے پوچھے گے کہ شہر سے کچرا صاف کیوں نہیں ہوا انتظامیہ کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر کمیشن سربراہ نے 2 روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی