چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ضلع حویلی کے وفدکی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ضلع حویلی کے وفدکی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں وحید الدین سے ضلع حویلی(بھیڈی) کے نمائندہ وفد نے ان کے آف چیمبر میں ملاقات کی ۔ وفد نے چیف سیکرٹری کو اپنے علاقے کے مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز علی ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی منصور قادر ڈار، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،کمشنر مظفرآبا د ڈویژن چوہدری امتیاز احمد ، ڈی آئی جی طاہر محمود قریشی ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ضلع حویلی میں عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے ، حویلی دور دراز علاقہ ہے، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حویلی کے لوگوں کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔