کیا واقعی بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کرکٹر ہاردیک سے شادی کرلی؟ اندر کی خبرآگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کرکٹر ہاردیک سے شادی بارے خبروں کی تردید کر دی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں ایشا گپتا کرکٹر ہاردیک سے شادی بارے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد شادی کرنیوالی ہیں۔ جس پراداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جب شادی کریں گی تو سب کو معلوم ہوجائے گا، فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکاروں سے شادیاں کی ہیں اور اب ہاردیک کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔