عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب میں زلفی بخاری کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر افراد کی معاونت سے برٹش ورجن آئی لینڈز پر آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں، جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور وہ منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔