لاہور ہائیکورٹ، عثمان ڈار کی این اے 73 سیالکوٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 73 سیالکوٹ سے انتخاب لڑااوردوسرے نمبرپررہا،ریٹرننگ افسرنے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کوفراہم نہیں کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ تمام حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے اور خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا جائے ۔
عدالت نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ این اے 73 سے ن لیگ کے خواجہ آصف 1406 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔