پانچ پولنگ سٹیشن اور مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے کتنے ووٹ کم ہو گئے تھے ؟ سعد رفیق میدان میں آ گئے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

پانچ پولنگ سٹیشن اور مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے کتنے ووٹ ...
پانچ پولنگ سٹیشن اور مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے کتنے ووٹ کم ہو گئے تھے ؟ سعد رفیق میدان میں آ گئے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ایک دن کی دوبارہ گنتی میں عمران کے بوگس ووٹ نکلے تو گنتی رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئے ،عمران نے اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت خود ہی بتا دی۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہناتھا کہ عمران خان کو 680 ووٹوں سے جیتا ہوا بتایا گیا تھا ، 2835 مسترد شدہ ووٹوں اور صرف پانچ پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی میں عمران خا ن کے 39+78=117 ووٹ کم ہو چکے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کو مکمل نظرانداز کر دیا گیاہے ،مجھے نئے قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے بینادی حق سے محروم کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -