سپریم کورٹ کی ایف نائن پارک میں تمام لائٹس ٹھیک کروا کررجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی ایف نائن پارک میں تمام لائٹس ٹھیک کروا کررجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت ایف نائن پارک میں ہونے والے زیادتی کا ذکر ہوا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک میں لائٹس کیوں نہیں لگائی گئیں،سب سے بڑے پارک میں لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے۔
حکام میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ پارک کے چند بلب خراب ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے آپ کہتے ہیںبلب خراب ہیں،شام تک تمام لائٹس ٹھیک کروا کر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کریں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فنڈ نہیں ہیں تو ادھار لیں یا جیب سے بلب خریدیں،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو کچی آبادیوں کے دورے کی ہدایت کر دی۔