پی ٹی آ ئی میں شامل ہونیوالی عمران کی سوتیلی بیٹی مہر النساءکے شوہر مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی نکلے
اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی میں شا مل ہونے والی متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہرالنساءمسلم لیگ (ن)کے پنجاب اسمبلی کے امیدوار محمد حیات مانیکا کی اہلیہ نکل آئیں۔
محمد حیات مانیکا نے مسلم لیگ (ن ) کے ٹکٹ پرپی پی 191پاک پتن سے صوبائی اسمبلی کا حالیہ الیکشن لڑا تھا اور وہ 27140 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے میاں فرخ ممتاز نے اس صوبائی حلقے سے 29363 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی آزاد امیدوار فاروق احمد خان مانیکا 29236 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔