3قتل ، چیچہ وطنی میں شادی سے روکنے پر بیوی کو پھانسی دیدی

3قتل ، چیچہ وطنی میں شادی سے روکنے پر بیوی کو پھانسی دیدی
3قتل ، چیچہ وطنی میں شادی سے روکنے پر بیوی کو پھانسی دیدی

  

چیچہ وطنی ، کسوال ، محمد نگر ، ساہیوال(ویب ڈیسک) خاوند نے بھائی کے ہمراہ دوسری شادی سے روکنے پر بیوی کو گلے میں پھندا دال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پسند کی شادی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، 3 نامعلوم ملزموں نے وکیل کو گولیاں ماردیں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 41/12 ایل کے رہائشی محمد نواز نے رپورٹ درج کرائی کہ میری ہمشیرہ سکینہ کی شادی چار سال قبل شاکر کے ساتھ ہوئی تھی اب وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر میری ہمشیرہ نے اسے شادی کرنے سے منع کیا، اس رنجش پر شاکر نے اپنے بھائی عامر کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا، پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ ایکسریس کے مطابق نواحی گاؤں تھانہ احمد یار کے علاقہ بلاڑہ جیون کے رہائشی مصطفی نامی شخص نے وحید احمد کے گھر پسند کی شادی کرلی جس کی رنجش پر وحید احمد ، احمد علی نے اپنے 12 ساتھیوں کے ہمراہ مصطفی کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے مصطفی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق یوبلاک فرید ٹاؤن کا رہائشی وکیل مبارک بھٹی دوپہر کے وقت اپنے گھر میں موجود تھا کہ دو نا معلوم مرد اور ایک عورت موٹر سائیکل پر آئے اور مبارک بھٹی کے گھر چلے گئے اور وکیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء نے احتجاجاً آج ہڑتال کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال