ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی خواتین نے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا

ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی خواتین نے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا
ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی خواتین نے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم پر لیگی کواتین پھر میدان میں آگئیں۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ناراض لیگی کواتین نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے، وعدے کے مطابق ان کو ان کے پیسے واپس دئیے جائیں، لیگی خواتین نے ٹکٹوں کی تقسیم پر کئی سوالات کھڑے کردئیے اور کہا کہ ن لیگ نے ایم این ایز کی میڈز او رسیکرٹریز کوٹکٹ دئیے، پہلے ٹکٹوں کی تقسیم اور اب ٹکٹ کے حصول کیلئے کروائے گئے فنڈز کا معاملہ ہے۔

 روزنامہ دنیا کے مطابق  راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی لیگی خواتین مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن پہنچیں جہاں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید غصے کا اظہار کیا اور قیادت کے رویے سے نالاں نظر آئیں، نائب صدر کلچرل ونگ پنڈی ڈویژن ثمینہ عباسی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 28 سال سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوں، پارٹی نے نظریاتی خواتین کے بجائے خوشامدی لوگوں کو ٹکٹ دیا، ثمینہ عباسی نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ نے ایم این ایز کی میڈز کو ٹکٹیں دے دیں، ایک گھر میں تین تین اور چار چار ٹکٹیں دی گئیں ہمیں یقین دہانی کروائی گئی کہ جن خواتین کو ٹکٹ نہیں ملیں گی ان کو ان کے پیسے واپس ئیے جائیں گے۔

اب کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی بنے گی اور پھر فنڈز واپس کریں گے، جن کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں ان سے پیسے لے کر باقی لوگوں کے پیسے واپس کئے جائیں۔ ثمینہ عباسی نے چند خواتین کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سمیرا کو مل کو ٹکٹ دیا گیا ان کو پارٹی میں کوئی نہیں جانتا، مریم نواز کی سیکرٹری ثانیہ عاشق کو ٹکٹ دیا گیا انہوں نے پارٹی کیلئے کیا کام کیا؟ کتا وقت ہوا اسے پارٹی میں آئے اس کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا؟ شائستہ پرویز ملک نے اپنی سیکرٹری کنول لیاقت کو ٹکٹ دلوایا، اس کی قابلیت کیا ہے؟ صدر کلچرل ونگ پنڈی ڈویژن رفعت عباسی نے ٹکٹ کیلئے جمع کروائی گئی رقم کی واپسی کے متعلق کہا کہ پارٹی کی سینئر خواتین نزہت صادق، کرن ڈار اور سیمہ جیلانی نے ہمیں ٹکٹ کے حصول کیلئے احتجاج کرنے پر یقین دہانی کروائی تھی کہ اُپ کو ٹکٹ ملے گا اگ رٹکٹ نہ ملا تو جمع کروائی گئی رقم واپس دی جائے گی، جبکہ احتجاج میں رفعت عباسی اور ثمینہ عباسی سمیت ڈسٹرکٹ ممبر راولپنڈی آپا زبیدہ اور عظمیٰ خانم بھی شامل تھیں۔