سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 بحال کر دیا
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 بحال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 سے متعلق معاملہ کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی عدالت کے فیصلہ کےخلاف وفاقی حکومت کی اپیل منظور کر لی جس میں گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے متعلق استدعا کی گئی تھی۔
سماعت کے دوران دیے گئے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو ملک کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔
چیف جسٹس نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی بنیادی حقوق میسر ہوں۔