امیر مقام کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوئی تو ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ (ن) لیگی رہنماءدوبارہ گنتی کی درخواست دینے سے ہی گھبرائیں گے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

امیر مقام کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوئی تو ایسا نتیجہ سامنے آ ...
امیر مقام کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوئی تو ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ (ن) لیگی رہنماءدوبارہ گنتی کی درخواست دینے سے ہی گھبرائیں گے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ایسا نتیجہ سامنے آگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اب دوبارہ گنتی کی درخواست دینے سے ہی گھبرائیں گے۔ 

پی کے  4 میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عزیز اللہ گران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر مقام کو شکست دی تھی جس پر امیر مقام نے پی کے 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ الیکشن کمیشن نے امیر مقام کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں امیدواروں کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کیا جس دوران امیر مقام جیت تو حاصل نہ کر سکے البتہ پی ٹی آئی کے رہنماء عزیز اللہ گران کی برتری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق  اس حلقے میں پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران کی ناصرف جیت برقرار رہی ہے بلکہ ان کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث امیر مقام کیخلاف جیت کی برتری میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔