” عمران خان نے مجھ سے ایک ہی پریشانی کا ذکر کیا کہ ان کی پارٹی کا ایک رہنما ۔۔“ حامد میر سے ملاقات میں عمران خان نے کس پریشانی کا ذکر کیا ؟ یہ تو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے کہاہے کہ25جولائی 2018ءکے انتخابات کا ہنگامہ ختم ہونے کے دس روز بعد عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی تو وہ بڑے مطمئن، پرسکون لیکن پرعزم دکھائی دے رہے تھے اور گفتگو کے دوران انہوں نے مجھ سے صرف ایک واحد پریشانی کا ذکر کیا جو انہیں پارٹی رہنما کی جانب سے لاحق تھی ۔
حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ انتخابی مہم میں مصروف رہنے کے باعث عمران خان کو سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے گئے ڈیم فنڈ کے متعلق زیادہ تفصیلات کا پتہ نہیں تھا جب میں نے کچھ تفصیل بتائی تو عمران خان نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ اجازت لینے سے قبل میں نے کہا کہ اپنے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ مت بنائیے گا اور نہ کسی پر مقدمے بنائیے گا احتساب کا معاملہ نیب اور عدالتوں پر چھوڑ دیں خان صاحب نے میری بات مکمل ہونے سے پہلے ہی اثبات میں سر ہلایا ۔ چلتے چلتے عمران خان نے اپنی پارٹی کے ایک رہنما کا نام لیکر پوچھا کہ میں اسے وزیرخارجہ بنانا چاہتا ہوں وہ سپیکر بننا چاہتا ہے اسے کیا مسئلہ ہے ؟یہ وہ واحد پریشانی تھی جس کا اظہار عمران خان نے میرے ساتھ کیا اور میں نے جو جواب دیا وہ آپ کو کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا۔