سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عمران خان کی حفاظت پر کتنے سو سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عمران خان کی حفاظت پر کتنے سو سکیورٹی اہلکار ...
سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عمران خان کی حفاظت پر کتنے سو سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دعوے کرتے آ رہے تھے کہ وہ حکومت میں آ کر سادگی اپنائیں گے اور سرکاری اخراجات کم سے کم کریں گے لیکن ان کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ان کی سکیورٹی کے لیے صرف بنی گالہ پر اتنے سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں کہ سن کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق صرف بنی گالہ میں واقع عمران خان کے گھر کی حفاظت کے لیے 350سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان میں 250پولیس، 80رینجرز اور 30سے 40ایف سی کے اہلکار شامل ہیں جو عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ان اہلکاروں کو الیکشن کے دن ہی تحریک انصاف کی انتخابی فتح کے فوری بعد تعینات کر دیا گیا تھا۔ عمران خان کی سکیورٹی کے معاملات کی نگرانی کیپیٹل پولیس کی سکیورٹی ڈویژن کر رہی ہے جو صدرمملکت، وزیراعظم، وزراءاور ججز سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی سکیورٹی کی ذمہ داری نبھاتی ہے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ پیر کے روز عمران خان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے بنی گالہ سے میریٹ ہوٹل گئے۔ اس سفر میں انہیں ’بلیو بُک‘ کے مطابق سکیورٹی دی گئی۔ ان کے لیے تمام روٹ کلیئر کیا گیا اور روٹ پر کل 230پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ ان کے قافلے کو 5پولیس کی گاڑیاں اور ایک سگنل جیمر کی حامل گاڑی دی گئی۔ یہ وی وی آئی پیز کا سکیورٹی پروٹوکول ہوتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرمملکت، وزیراعظم اور دیگر وی وی آئی پیز کو ’بلیوبُک‘ کے مطابق سکیورٹی دی جاتی ہے۔