نئی تاریخ رقم ہو گئی، اب روس پاک فوج کے لیے ایسا کام کرے گا کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل خوش ہو جائے
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کے متعلق نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے اور پہلی بار پاکستان نے روس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت روسی فوج اپنے تربیتی اداروں میں پاکستانی فوجیوں کو ٹریننگ دے گی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ پاک روس مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا۔ یہ کمیٹی پاکستان اور روسی فیڈریشن کے مابین دفاعی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے۔ رواں سال کے آغاز میں اس وقت کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے دورہ¿ ماسکو کے دوران دونوں ممالک نے فوجی تعاون بڑھانے کے لیے ایک کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے حالیہ مذاکرات میں روسی وفد کی قیادت نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین نے کی جبکہ میزبان وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیرالحسن شاہ کر رہے تھے۔اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے مابین 2014ءاور 2015ءمیں ہونے والے فوجی و دفاعی معاہدوں پر بھی نظرثانی کی گئی اور مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناءآئی ایس پی آرکی طرف سے بتایا گیا کہ روسی نائب وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی جس میں روسی وزیرکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے بھی باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔