این اے 196 جیکب آباد،سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے میاں محمدسومروکی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے گزشتہ روزمحفوظ کیاگیافیصلہ سناتے ہوئے این اے 196 جیکب آبادسے پی ٹی آئی کے میاں محمدسومروکی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 196 جیکب آباد سے پیپلزپارٹی رہنمااعجازجاکھرانی کی درخواست پرسماعت سندھ ہائیکورٹ کے سرکٹ بنچ نے کی۔عدالت نے فریقین کو 10 اگست کوطلب کرلیااور گزشتہ روزمحفوظ کیاگیافیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے میاں محمدسومروکی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
واضح رہے کہ این اے 196 جیکب آبادسے پی ٹی آئی کے میاں محمدسومرو92ہزار274ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی رہنمااعجازجاکھرانی 86ہزار876ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے تھے ۔