لیہ،چوبارہ کے صحرائے تھل میں سرکاری زمین کی حمزہ شہباز کو مبینہ الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع،ریکارڈ طلب
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوبارہ کے صحرائے تھل میں سرکاری زمین کی مبینہ الاٹمنٹ کی نیب ملتان نے تحقیقات کا آغاز کر دیااورڈی سی سے حمزہ شہبازکے نام منتقلی زمین کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
نیب ملتان نے سابق لیگی ایم پی اے قیصرمگسی،سابق صوبائی وزیرآبپاشی ملک احمدعلی اولکھ سے الاٹمنٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ادھر کروڑلعل عیسن اورچوبارہ کے اسسٹنٹ کمشنرزنے ریونیوریکارڈکی پڑتال شروع کردی اوراراضی ریکارڈسینٹرلیہ وچوبارہ سے بھی تینوں سیاسی شخصیات کی جائیدادکی رپورٹ طلب کر لی ہے،اے سی نے 24 گھنٹے میں ریکارڈاوررپورٹ کی فراہمی کاحکم دے دیا۔