اپنی گاڑی خریدنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، لاکھوں روپے سستی ہو گئیں کیونکہ۔۔۔

اپنی گاڑی خریدنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آ ...
اپنی گاڑی خریدنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، لاکھوں روپے سستی ہو گئیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی گاڑی خریدنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ موبائل فونز کے کارڈز پر ٹیکس کے خاتمے کے بعد اب سپریم کورٹ نے ملک میں اسمبل ہونے والی کاروں پر عائد ٹیکس میں بھی کمی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا ہے کہ وہ مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس 25سے33فیصد تک کم کریں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں ایک مناسب گاڑی 15سے 16لاکھ روپے میں مل جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ٹیکس میں کمی ہونے کے بعد اس گاڑی کی قیمت ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کم ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں یہ درخواست اویس احمد نامی شخص کی طرف سے کارساز کمپنیوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اداروں کے خلاف دائر کرائی گئی تھی، جس کی سماعت سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ”حکومت کی طرف سے کارسازی پر بھاری ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے کارساز کمپنیاں ادنیٰ معیار کی گاڑیاں بنا رہی ہیں او روہ بھی بہت مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔“ایک بڑی کارساز کمپنی کے عہدیدار نے ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ”کسی بھی گاڑی کی کل قیمت کا 33فیصد سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں کمی ہونے سے گاڑیوں کی قیمتیں خاطرخواہ کم ہو جائیں گی۔“