جب ایک یہودن نے رسول خداﷺ اور صحابہؓ کو زہر آلود گوشت کھانے کے لئے دیا ،رسول خداﷺ کو اس کا علم کیسے ہوا؟جانئے وہ معجزہ جس نے یہودن پر اللہ کے نبیﷺ کی سچائی ظاہر کردی 

جب ایک یہودن نے رسول خداﷺ اور صحابہؓ کو زہر آلود گوشت کھانے کے لئے دیا ،رسول ...
جب ایک یہودن نے رسول خداﷺ اور صحابہؓ کو زہر آلود گوشت کھانے کے لئے دیا ،رسول خداﷺ کو اس کا علم کیسے ہوا؟جانئے وہ معجزہ جس نے یہودن پر اللہ کے نبیﷺ کی سچائی ظاہر کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اللہ کے پیارے حبیب ﷺ کو دشمنان اسلام نے متعدد بار قتل کرنے کی ناپاک جسارتیں کیں لیکن اللہ چونکہ اپنے انبیا ء اور محبوب بندوں کی سب سے بہتر حفاظت فرماتا ہے اس لئے جب بھی کسی نے شقاوت قلبی سے کام لیا اور بدنیت نے مکاری سے آپﷺ پر قاتلانہ حملہ کرنا چاہا ،چاہے کسی ہتھیار سے یا زہر سے تو آپ ﷺ پر یہ مذموم مقاصد آشکار ہوجایاکرتے تھے ۔ایک بار ایک یہودن نے بدنیتی سے سردار الانبیاﷺ کو زہر ملاکر گوشت کھانے کے لئے دیا لیکن اللہ کے حکم سے گوشت نے خود بتادیا کہ یارسول اللہﷺ میں زہر آلود ہوں ۔ امام داودؒ اور امام دارمی ؒ نے حوالہ سے ایک حدیث مبارکہ کا ذکر کیا ہے ۔یہ حدیث مبارکہ حضرت جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے جسے ابن شہاب ؒ نے روایت کیا ہے۔ امام ابو داؤدؒ فرماتے ہیں، ابن شہاب زہریؒ سے دو ہزار دو سو حدیثیں مروی ہیں۔ ان میں سے نصف مستند ہیں۔ابن شہاب زہریؒ کواپنے دور میں صحابہ اور تابعین سے ملاقاتوں کا شرف حاصل تھا ۔امام ابن شہاب زہری ؒ نے احادیث کو ایک ترتیب سے مروی کیا ہے ۔اس معجزہ نبیﷺ کے حوالہ سے فرماتے ہیں۔
’’ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ خیبر والوں میں ایک یہودیہ عورت نے بکری کے بھنے ہوئے گوشت میں زہر ملایا اور پھر وہ گوشت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس تحفے کے طور پر بھیج دیا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اْس کی دستی لی اور اْس سے کھایا اور آپﷺ کے صحابہؓ میں سے چند اور نے بھی کھایا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کرامؓ کو فرمایا’’ اپنے ہاتھ روک لو‘‘
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اْس عورت کے پاس ایک آدمی بھیجا جو اْسے بلا کر لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اْسے فرمایا’’ کیا تم نے اس گوشت میں زہر ملایا ہے؟ ‘‘
یہودیہ عورت نے کہا’’ آپ کو کس نے بتایا ہے؟‘‘
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ’’ مجھے اسی دستی(گوشت) نے بتایا ہے جو میرے ہاتھ میں ہے‘‘ اس پر اْس عورت نے کہا’’ ہاں(میں نے زہر ملایا ہے)‘‘
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا’’ِاس سے تمہارا کیا ارادہ تھا؟‘‘
اس نے کہا ’’ اگر آپ نبی ہیں تو یہ زہر آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا اور اگر نبی نہیں ہیں تو ہمیں آپ سے نجات مل جائے گی۔‘‘ 

مزید :

روشن کرنیں -