امریکی سفارت خانے کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ پہنچ گیا

امریکی سفارت خانے کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ پہنچ گیا
امریکی سفارت خانے کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملکی و بین الاقوامی رہنماو¿ں کی بنی گالہ میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے لئے امریکی سفارت خانے کا وفد پہنچ گیا ہے،امریکی سفارت خانے کا وفد کی عمران خان سے ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی،ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی امور ،اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ملک بھر سے 116 نشستیں حاصل کیں تھی جس کے بعد واضح ہو گیا تھا کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔