”مولانا فضل الرحمان نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے اور۔۔۔“ فضل الرحمان نے پی پی پی اور ن لیگ سے کیا کہا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ عمران خان اپنا سر پکڑ لیں

”مولانا فضل الرحمان نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے اور۔۔۔“ فضل الرحمان نے ...
”مولانا فضل الرحمان نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے اور۔۔۔“ فضل الرحمان نے پی پی پی اور ن لیگ سے کیا کہا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ عمران خان اپنا سر پکڑ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست ہوئی تو ان کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی گئی اور احتجاجی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس بھی بن گیا جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے احتجاج بھی جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان بھی اس احتجاج میں شریک ہوئے اور دھواں دار خطاب کیا لیکن دوسری جانب ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
نجی ویب سائٹ ”سیاست ڈاٹ پی کے“ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ووٹ بھی مانگ لیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو ہی نامزد کیا گیا ہے۔