سعودی عرب میں اب نمازی مبلغوں کو ’ریٹ‘ کر سکیں گے

سعودی عرب میں اب نمازی مبلغوں کو ’ریٹ‘ کر سکیں گے
سعودی عرب میں اب نمازی مبلغوں کو ’ریٹ‘ کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(آن لائن)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک موبائل فون ایپ تیار کر رہے ہیں جس سے مسجدوں میں دیے جانے خطبوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور نمازیوں کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ مبلغ کا خطبہ مزید کتنا چلے گا۔
سعودی وزارتِ اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف الشیخ کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے مسجدوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی اور خطبے کی طوالت اور معیار کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ گرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کون مسجدوں میں دیے جانے والے خطبوں کی مانیٹرنگ کرے گا ؟لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نمازی بھی مبلغ کو ریٹ کر سکیں گے۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مذہبی تعلیمات میں اصلاحات لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو 2014 میں دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔خطبوں کی ایپ سے قبل سعودی عرب ایک اور ایپ متعارف کرا چکے ہیں جس سے سعودی عرب کے باشندے اور سیاح سب ہی حکومتی کارکردگی کو ریٹ کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -