امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا، انتہائی خطرناک خبر آگئی کیونکہ۔۔۔
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت جلد 16ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25فیصد ٹیرف لاگو کر دیا جائے گا۔ ان درآمدات میں 279چینی مصنوعات شامل ہوں گی جن پر ٹیرف بڑھایا جا رہا ہے۔ امریکہ تجارتی نمائندہ دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسٹمز حکام ان279مصنوعات پر جلد نئے ٹیرف کے مطابق ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیں گے۔
ان مصنوعات کی فہرست میں سٹیم ٹربائنز، آئرن گرڈرز اور سیمی کنڈکٹرز سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کے تجارتی نمائندے اینڈی لائیدرزصرف ایک ماہ قبل بھی 34ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر 25فیصد ٹیرف لاگو کر چکے ہیں، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر مزید ڈیوٹیز عائد کر دی تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ نیااقدام امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کو مزید شدید کر دے گا۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا تھا کہ ”روئے زمین پر موجود ہر ملک امریکہ سے دولت کو باہر لیجانا چاہتا ہے، جس سے صرف ہمارا ہی نقصان ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ وہ آئیں تو ان پر ٹیکس لگائیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان پر ٹیکس نہ لگے تو ہمارے ملک میں اپنی مصنوعات تیار کرنا شروع کریں۔ ان دونوں صورتوں میں امریکہ کو فائدہ ہے۔ یا تو یہاں نوکریوں کے مواقع بڑھیں گے اور یا پھر ہماری دولت میں اضافہ ہو گا۔“