چین نے ایران پرعائد امریکی پابندیاں مستردکردیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کی دھمکی بھی نظر انداز

چین نے ایران پرعائد امریکی پابندیاں مستردکردیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ...
چین نے ایران پرعائد امریکی پابندیاں مستردکردیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کی دھمکی بھی نظر انداز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد چین نے سب سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے ایران پرعائد امریکی پابندیاں مستردکردیں جبکہ انہوں نے پابندیوں کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کی دھمکی بھی نظر انداز کر دی ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہم امریکہ کی جانب سے ایران پرعائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں ، چین کی جانب سے ایران سے تجارت کے تمام راست کھلے ہیں ،ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ قانونی تجارت کو کوئی نہیں روک سکتا۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے بزنس کرنے والے کے ساتھ امریکا کاروبار نہیں کرےگا، ایران پر پابندیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ،یہ اب تک کی سب سے سخت پابندیاں ہیں۔