کینیڈا نے سعودیہ سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اتحادیوں سے مدد مانگ لی

کینیڈا نے سعودیہ سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اتحادیوں سے مدد مانگ لی
کینیڈا نے سعودیہ سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اتحادیوں سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(آن لائن)سعودی عرب کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد کینیڈا کی حکومت نے اس کشیدگی میں کمی لانے کے لیے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اس کشیدگی کو ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈا نے سعودیہ سے سفارتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ اوٹاوا کی جانب سے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاض کے ساتھ پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے صدر جسٹن ٹروڈو سعودی عرب سے جاری سفارتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحدہ عرب امارات کیساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع نے صدر ٹروڈو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے امارات سمیت اور دوسرے اتحادی ممالک اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا سے چاول اور گندم کی خریداری بھی بند کر دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی تازہ پیش رفت نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی میدان میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب کینیڈا کی حکومت نے سعودی عرب میں گرفتار انسانی حقوق کے کارکنوں کے معاملے میں مداخلت کی کوشش کی گئی۔