کویت میں سفارتخانہ گیانا کے زیر اہتمام میوزکل کنسرٹ کا اہتمام

کویت میں سفارتخانہ گیانا کے زیر اہتمام میوزکل کنسرٹ کا اہتمام
کویت میں سفارتخانہ گیانا کے زیر اہتمام میوزکل کنسرٹ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(عرفان شفیق سے ) کویت میں سفارتخانہ گیانا کے زیر اہتمام  کویت نیشنل کونسل برائے آرٹس اینڈ  کلچرکے مشترکہ اشتراک سے گیا نا کے فنکار مائیل جارج نے سٹیل کی اشیا  سے تیارکردہ میوزکل آلات سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جارج نے سٹیل سے تیارکردہ میوزکل آلات کی مدد سے امریکن اور کیریبین گانوں کو دھنوں پر پرفارم کیا۔ کنسرٹ کا مقصد گیانا کے ثقافتی روایات کو متعارف کروانا تھا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد اور غیر ملکی مہمانوں نے بڑے ذوق سے کنسرٹ میں حصہ لیا اور جارج کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ کنسرٹ کے بعد جارج مائیکل مہمانوں میں گھل مل گئے اور تصویریں بھی بنائیں۔