گلگت بلتستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سکول یکم ستمبر سے کھولنے کافیصلہ

گلگت بلتستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سکول یکم ستمبر سے کھولنے ...
گلگت بلتستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سکول یکم ستمبر سے کھولنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کی حکومت نے شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام سکولوں میں یکم ستمبر سے کلاسز کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کرلیا۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فاروق نے بتایا کہ حکومت نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سکولوں اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ حملوں کا نشانہ بننے والے سکولوں کی مرمت آئندہ 2 سے 3 روز میں شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ دیامر میں کشیدگی کے نتیجے میں معطل ہونے والی معمول کی سرگرمیاں پیر سے بحال ہوگئی ہیں۔

مزید :

قومی -