زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج
زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسند کی شادی
ثانیہ، ملتان
سوال: میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں، اس کا نام ’م‘ ہے کیا میری شادی اس سے ہو جائے گی؟
جواب: زائچوں کے لحاظ سے آپ کی دلی مراد پوری ہو گی۔ آپ کی شادی آپ کے پسند کے لڑکے سے ہو گی، اپنا ارادہ مضبوط اور نیت صاف رکھیں۔ اردگرد کی باتوں اور غلط فہمیوں سے بچیں اسی میں آپ کی بہتری ہے۔
پسند کی شادی
محمد شرافت، وہاڑی
سوال: میری شادی کب ہو گی؟ والدین کی پسند سے ہو گی یا میری پسند سے؟
جواب: آپ کے لئے لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کی شادی کے معاملات میں مشکلات نظر آرہی ہیں۔ خصوصاً پسند کی شادی میں۔ بیرون ملک سفر میں بھی مشکلات ہیں۔ البتہ کوئی دوسرا شخص جو بیرون ملک رہتا ہو وہ آپ کے لئے بہتری پیدا کر سکتا ہے۔ آپ کا ذاتی زائچہ اس لحاظ سے کمزور ہے۔ حالات میں بہتری کے لئے روحانی تدبیر اختیار کریں۔ سفر میں کامیابی کے لئے روحانی تدبیر اختیار کرنے کے ساتھ لوحِ سفر بنوا کر پاس رکھیں۔

کیا میں یوکے جاسکوں گا 
اشرف علی، لاڑکانہ
سوال: میں کافی عرصہ سے دبئی میں مقیم ہوں لیکن اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں۔ میں اب یو۔ کے جانا چاہتا ہوں اور اپنی کزن سے شادی بھی کر لی ہے۔ ابھی تک وہاں جانے کا متحمل نہیں ہو سکا۔ میرے کیس پر قانونی اعتراض بھی لگ چکا ہے۔ کیا میں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکوں گا؟
جواب: آپ کے سفری معاملات میں مشکلات نظر آرہی ہیں۔ آپ کے نویں گھر کا حاکم حالتِ ضعف میں ہے، چوتھا اور نواں گھر نحس نظرات کا شکار ہیں۔ مایوس مت ہوں کچھ عرصے تک آپ کو مشتری کی مہادشا ملے گی تو حالات میں انشاء اللہ بہتری آئے گی۔ سفر میں کامیابی کے لئے فوری طور پر روحانی عمل کرائیں۔
مالی مشکلات
اویس، سکھر
سوال: میں گھریلو اور مالی طور پر مشکلات کا شکار ہوں، شادی کے بعد میرے حالات بہت خراب ہونا شروع ہو گئے تھے۔ حالات میں بہتری کب تک متوقع ہے؟
جواب: آپ گردش ایام کا شکار ہیں، شادی کا آپ کی پریشانی سے کوئی تعلق نہیں۔ ابھی مزید دو سال تک ملے جلے حالات کا سامنا رہے گا۔ صدقات اور وظائف سے پریشانی کا خاتمہ جلد ممکن ہے۔
اولاد کی نعمت
آمینا، خانیوال
سوال: میری شادی کو دس سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں، زائچہ کی رو سے بتائیں کہ کب تک اولاد ہو گی؟
جواب: زائچوں سے لگائے گئے حساب کے مطابق جسمانی علاج کرانے سے آئندہ سال آپ صاحب اولاد ہو سکیں گے۔ اطمینان رکھیں۔ اولاد کے لئے نقشہ نرینہ بنوا کر پاس رکھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
شادی
اسماء، اوکاڑہ
سوال: میری شادی کب اور کہاں ہو گی؟
جواب: آپ کی شادی یا منگنی کے حوالے سے کچھ وقتی مشکلات آ سکتی ہیں۔ موجودہ زائچہ کے لحاظ سے پسند کی شادی ہونے کے بھی امکان ہیں۔ 2019ء میں آپ کو منگنی یا شادی کے مواقع ملیں گے، ان سے مثبت حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ذریعے فائدہ اُٹھا سکتی ہیں۔ شادی میں کامیابی کے لئے ساتویں گھر کے حاکم کی لوح شرف زہرہ میں بنوا کر پاس رکھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
بیرون ملک سفر
ناصر علی، لاہور
سوال: میں لندن جانا چاہتا ہوں، کب تک جا سکوں گا؟
جواب: آپ کے سفری معاملات میں کچھ وقتی رکاوٹیں آسکتی ہیں۔ کوئی قانونی اعتراض لگ سکتا ہے۔ سفر سے متعلق دستاویزات کو قانونی لحاظ سے مکمل کریں۔ سفر میں کامیابی کے لئے روحانی تدبیر اختیار کریں۔ لوحِ سفر بنوا کر پاس رکھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
کامیابی کا سال
شاہ زیب علی، جھنگ
سوال: میرے بھائی نے ایم۔ اے اکنامکس کرنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کا انٹرویو دیا ہے۔ اس کی ملازمت اور شادی کا امکان کب تک ہے؟
جواب: رواں سال میں شادی اور ملازمت کے واضح امکانات نظر آرہے ہیں۔ ملازمتی امور اور شادی کے معاملات میں بہتری کے لئے یہ سال بہتر ہے۔ اپنی خوشی کے معاملات کو حاسدین کی بری نظر سے بچائیں۔ حالات میں بہتری کے لئے مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
سفلی اثرات
وحید احمد، سیالکوٹ
سوال: میرے والد گذشتہ چار سال سے بستر پر پڑے ہیں، ان کی ایک بیماری جاتی ہے تو دوسری آجاتی ہے۔ بہت علاج کرایا ہے۔ مگر افاقہ نہیں ہوا۔ زائچہ بنا کر بتا دیں کہ انہیں شفا کب ملے گی؟ 
جواب: آپ کے والد پر سفلی عملیات کے اثرات نظر آرہے ہیں۔ آپ ان کی رہائش یا طرز رہائش تبدیل کر دیں۔ حرز اعظم کا حصار کریں، روحانی علاج کرائیں۔ بہتری ہو گی۔

۔۔۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )