وزیر اعلیٰ کے پی کے کیلئے محمود خان کا نام تحریک انصاف کے کس رہنما نے عمران خان کو دیا تھا؟انتہائی حیران کن انکشاف

08 اگست 2018 (20:10)

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لئے سابق وزیر کھیل محمود خان کے نام کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزارت اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لئے محمو د خان کے نام کا اعلان کر دیا ،محمود خان پی کے 9 سوات سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، وہ اس سے قبل کھیل اورثقافت کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعلی کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا رہا ،پارٹی چیئرمین عمران خان نے پرویزخٹک، اسد قیصر اور ڈاکٹر حیدر علی کو ہدایت کی تھی کہ وہ قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھیں تاکہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کی جا سکے۔

واضح رہے  اس سے قبل یہ اطلاعات میڈیا میں گردش کرتی رہیں کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے پارٹی کے اندر اپنے الگ گروپ بنا رکھے ہیں اور دونوں دھڑے اپنے پسندیدہ فرد کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کرنا چاہتے ہیں،اس اندرونی کشمکش کی وجہ سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزارت اعلیٰ کے لیے متبادل ناموں پر غور شروع کر دیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چاہ رہے تھے کہ محمودخان کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے جبکہ عاطف خان عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا،پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے تجویز کیا تھا۔

مزیدخبریں