ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فلم سٹار فواد خان
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مجھے پیسہ نہیں شہرت اور عزت عزیز ہے
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فواد خان کا کہناتھا کہ پاکستانی فلموں میں کام کر نے کیلئے ہر وقت تیارہوں ،مجھے جو شہرت اور عزت ملی ہے ایسا کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے مگر میں اب اس عزت اور شہرت کو ہرصورت قائم رکھنا چاہتاہوں اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں بلکہ سب سے پہلے عزت اور اخلاقیات باقی سب باتیں بعد میں ہوں گی ۔