نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان ماضی میں کس وزارت پر براجمان تھے اور کتنے روپے کرپشن کے الزامات پر وزارت چھوڑی؟ تہلکہ خیز تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان ماضی میں کس وزارت پر براجمان تھے ...
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان ماضی میں کس وزارت پر براجمان تھے اور کتنے روپے کرپشن کے الزامات پر وزارت چھوڑی؟ تہلکہ خیز تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے محمود خان کو وزارت اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے امیدوار نامزد کردیا ہے تاہم وہ ماضی میں وزیر کھیل و آبپاشی رہ چکے ہیں جس دوران انہیں18 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
محمود خان سابق وزیر اعلیٰ کے پی کی کابینہ میں وزیر کھیل و آبپاشی رہ چکے ہیں جبکہ مٹہ کے ناظم بھی رہے، وہ حالیہ انتخابات میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 9 مٹہ سوات سے منتخب ہوئے اور آج عمران خان نے انہیں خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کیا ہے۔
2013ءکے انتخابات میں تحریک انصاف نے خیبرپختوانخواہ میں حکومت بنائی تو محمود خان کو صوبے کا وزیر کھیل مقرر کیا گیا جس دوران انہیں 18 لاکھ روپے کرپشن کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں انہیں وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔
عمران خان کی جانب سے انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کئے جانے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہے اور اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے الزامات پر وزارت سے ہٹائے جانے والے شخص کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کرنے پر تنقید کر رہی ہیں۔