شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں:امریکی مشیر قومی سلامتی 

شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں:امریکی مشیر قومی ...
شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں:امریکی مشیر قومی سلامتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض باتیں بنانے کے بجائے عملی اقدامات کا مظاہرہ کرے۔
غیرملکی خبررساں ادار ے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اْس عہد پر قائم رہنے میں ناکام رہا ہے جس کا وعدہ اْس کے لیڈر کم جونگ اْن نے جون میں سنگاپور میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی سربراہ ملاقات کے موقع پر کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم مزید باتیں سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ہمیں شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے سلسلے میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ سربراہ ملاقات کے بعد سے شمالی کوریا نے اس بارے میں ٹھوس قدم نہیں اْٹھائے ہیں۔قومی سلامتی کے مشیر نے واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا پر پابندیاں نرم کرنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔
اْنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن کو لکھے گئے ایک خط میں واضح کیا کہ وہ اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے مزید بات چیت کیلئے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کو پیونگ ینگ دوبارہ بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے خط میں مزید کہا تھا کہ وہ کم جونگ اْن سے ایک اور سربراہ ملاقات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔