عمران خان کا سپاہی ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا: محمود خان

عمران خان کا سپاہی ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا: محمود ...
عمران خان کا سپاہی ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا: محمود خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویڑن کی تکمیل کےلیے دن رات کام کروں گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے” جیوز نیوز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، عمران خان کا سپاہی ہوں، پی ٹی آئی کے منشور پر من و عن عمل کروں گا، خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کی پاسداری کروں گا، عمران خان کے ویڑن کی تکمیل کےلیے دن رات کام کروں گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی کی طرح صوبے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طویل مشاورت اور انتظار کے بعد محمود خان کو وزارت اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے لئے نامزد کیا ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /FATA /خیبر /خیبرپختون خواہ