چین ، گھر میں آتشزدگی ،6افراد ہلاک
گوانگ زو(آئی این پی)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے گھر میںآتشزدگی کے باعث 6افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے آناًفاناً پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا بدقسمت افراد سو رہے تھے انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے۔فائربریگیڈ کے عملے نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔