چور سیاستدانوں کو سیاسی میدان کے باہر کرنے کیلئے پرعزم ،دھاندلی کیخلاف 12اگست کو کراچی میں انسانوں کا سمندر سراپااحتجاج ہوگا:تحریک لبیک پاکستان

چور سیاستدانوں کو سیاسی میدان کے باہر کرنے کیلئے پرعزم ،دھاندلی کیخلاف ...
چور سیاستدانوں کو سیاسی میدان کے باہر کرنے کیلئے پرعزم ،دھاندلی کیخلاف 12اگست کو کراچی میں انسانوں کا سمندر سراپااحتجاج ہوگا:تحریک لبیک پاکستان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ  12اگست کو کراچی میں علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں انسانوں کا سمندر انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے والے انتخابی عملے کے خلاف سراپااحتجاج ہوگا،تحریک لبیک مایوس نہیں  بلکہ چور اور لٹیرے سیاستدانوں کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سینئر رہنما  علامہ رضی حسینی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں جس طرح سے لاڈلوں کو انتخاب میں کامیاب کروایا ہے، اس عمل میں سمگلر وں کے بحیثیت رکن قومی اسمبلی انتخاب نے تمام جعلسازی کا بھانڈا پھوڑدیا ہے ، پی ٹی آئی  قیادت کی جانب سے اس معاملے میں پراسرار خاموشی اختیار  کرنا اس کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب جھوٹی کامیابیوں کے اور بھی مستند ثبوت عوام کے سامنے آئیں گے ،ایسے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے لوگوں کے انتخابی وعدوں پر یقین کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو جن نشستوں پر پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں پر جعلی ہونے کے الزامات ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت رضاکارانہ طور پر ان نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرواکر دیکھ لے حقیقت سامنے آجائے گی ۔

مزید : الیکشن /سندھ اسمبلی /علاقائی /سندھ /کراچی