”عمران خان نے مجبوری کافیصلہ کیا“ رحیم اللہ یوسفزئی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پریشان کردیا

”عمران خان نے مجبوری کافیصلہ کیا“ رحیم اللہ یوسفزئی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ...
”عمران خان نے مجبوری کافیصلہ کیا“ رحیم اللہ یوسفزئی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی نامزدگی کا فیصلہ عمران خان نے مجبوری کے تحت کیا ، یہ فیصلہ میرٹ پر نہیں کیاگیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ محمود خان کانام پرویز خٹک کی لابنگ کے نتیجے میں دیا گیا ۔ پرویز خٹک عاطف خان کے مخالف تھے جبکہ عمران خان چاہتے تھے کہ عاطف خان کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے مجبوری کا فیصلہ کیاہے ۔ یہ میرٹ کا فیصلہ نہیں ہے ۔عمران خان پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے اسلئے وہ جو عاطف خان کی تعریفیں کرتے تھے ۔ انہوں نے محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے امیدوار نامزد کردیا ۔محمو د خان کی بھی شہرت اچھی ہے اور ان کے حوالے سے کوئی سکینڈل بھی نہیں ہے لیکن ان کی کارکردگی پچھلی حکومت میں کوئی اتنی شاندار نہیں تھی ۔

مزید :

قومی -