سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے:مصطفیٰ کمال

سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے:مصطفیٰ کمال
سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے:مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اس میں ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی بھلائی ہے کیونکہ عوام کی سوچ ہی جمہوری نمو اورنشوونما کی اصل علامت ہے ، قوم کوقومیت و لسانیت کی بنیادتقسیم کرنے والے نظریات سے نجات دلا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیں سکتے ہیں،نفرتوں کی سیاست کا پر چار کرنے والے کبھی قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نفرتوں کی سیاست نہیں کررہی بلکہ جوڑنے کی سیاست کررہی ہے ، ہمارا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ، عوام کی تقدیر صرف وہی بدل سکتے ہیں جن کو ان مسائل کا ادراک ہو بلکہ خود بھی ان مسائل سے نبردآزما ہو، پی ایس پی ملک سے موروثی نظام کے خاتمے اور مثبت تبدیلی کی جدو جہد کر رہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں پہنچاکر ملک سے وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کر سکتے ہیں۔