شہبازشریف اس وقت کس موڈمیں ہیں؟ تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انتہائی اہم انکشاف کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ شہبازشریف اس وقت جارحانہ موڈ میں نہیں ہیں۔ اب جب عمران خان کی حکومت بننے جارہی ہے تو اس وقت احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہاکہ شہبازشریف اس وقت جارحانہ موڈ میں نہیں ہیں۔ اب جب عمران خان کی حکومت بننے جارہی ہے اس وقت احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ اب ان کو انتظار کرنے کی ضرورت ہے جب عمران خان کچھ غلطیاں کریں اور پھر وہ احتجاج شروع کریں لیکن اس وقت لوگ ان کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے ڈویلپمنٹ کا بیانیہ نہیں چلا ، اب اگر چلے گا تومزاحمت اور اپوزیشن کابیانیہ چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت احتجاج کیلئے ماحول نظر نہیں آتا ۔