مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی،4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی،4 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی،4 کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کے آپریشن میں4 کشمیری شہید ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے ضلع بارہ مولامیں آپریشن کے دوران 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2روزمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے شہیدکشمیریوں کی تعداد6ہوگئی، جس کے بعد حریت رہنماؤں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دے دی گئی،حریت کانفرنس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے باوجودکشمیری اپنی آزادی کی جدوجہدانجام تک پہنچائیں گے۔