وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج(جمعرات کو ) طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج(جمعرات کو ) طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج(جمعرات کو ) طلب کرلیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج( جمعرات کو) طلب کرلیا،اجلاس میں اقتصادی پالیسی، ترقیاتی اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ، وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج( جمعرات کو)اسلام آباد میں ہوگا ،قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان بطور چیرمین کونسل کریں گے ۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ، مشیر خزانہ،مشیر تجارت،وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اقتصادی کونسل شرکت کریں گے۔قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، اور وزیر اعلی گلگت بلتستان بھی شریک ہونگے۔قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے سیکریٹری، سیکریٹری پلاننگ، سیکریٹری تجارت اور دیگر کونسل ارکان بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی ترقیاتی کونسل رواں سال 18جون کو تشکیل دی تھی۔قومی ترقیاتی کونسل ترقی کے لیے پالیسی اور حکمت عملی بنائے گی اورتیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے پالیساں تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی این ڈی سی کی ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک اور خطے کوجوڑنے کے لیے طویل مدتی پالیسی بنائی جائے گی۔ کونسل علاقائی تعاون کے لیے گائیڈ لائن بھی فراہم کرے گی۔

مزید : قومی


loading...