عید‘ بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی‘ کالعدم تنظیموں کا گھیرا تنگ

  عید‘ بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی‘ کالعدم تنظیموں کا گھیرا تنگ

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) عید الاضحی پر کالعدم تنظیموں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں اور اداروں کے کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہوگی۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پرمحکمہ(بقیہ نمبر64صفحہ12پر)

 داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کسی بھی فلاحی ادارہ یا تنظیم یا فرد کیلئے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور ان احکامات کی روشنی میں ضلع رحیم یارخان کی حدود میں کوئی تنظیم یا فلاحی ادارہ یافرد دفتر ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر عیدپر قربانی کھالیں جمع نہیں کر سکتا‘اجازت نامہ کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالے ادارہ یا فر د کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عید پر اس حکم پر عملدرآمد کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا ئیں گے۔ 

قربانی کی کھالیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...