سی آئی اے پولیس کا آپریشن‘ سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

سی آئی اے پولیس کا آپریشن‘ سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

ملتان‘مخدوم رشید(وقائع نگار‘نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر سی آئی پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑی کاروائی سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار جن میں ایک ملزم کی گرفتاری پر انعامی رقم 2 لاکھ مقرر تھی ملزم اسرار الحق عرف مقصود عرف مقصودی(بقیہ نمبر65صفحہ12پر)

 گرفتارملزم کو تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا لاڑ سے گرفتارکیا گیاملزم کو سنگین مقدمات میں ملوث ہونے کی بنا پر اس کی گرفتاری پر گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے 2 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر ہیگرفتار ملزم پنجاب کے مختلف علاقوں میں قتل، اقدام قتل، رابری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھاجبکہ صدر جلالپور پیر والا کے قتل اور اقدام قتل میں اشتہاری ملزمان بلال ولد ہاشم اور ظفر ولد عبداللہ گرفتار ایس پی سی آئی اے ربنواز تلہ کی سربراہی میں ایس ڈی پی او مخدوم رشید نصراللہ وڑائچ، سب انسپکٹر محمد بشیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان گل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال، ہیڈ کانسٹیبل ساجد بندیشہ، ہیڈ کانسٹیبل رانا شاہد سی آئی اے اور دیگر پولیس افسران نے کارروائی میں حصہ لیا۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...