بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی‘ رضا ربانی کھر

بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی‘ رضا ربانی کھر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان ایٹمی ملک ہوکر بھی امن چاہتا ہے اگر بھارتی جارحیت نہ رکی تو ساری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گی، ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں اور بچوں کیلئے ہر وقت دعا گوہیں مقبوضہ وادی میں بھارت انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے وہاں ہر وقت کرفیو معمول ہے جس سے کشمیری بچے اپنی تعلیم تک سے محروم ہوئے ہیں آج مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیادت جیلوں میں بند کرکے بنیادی حقوق تک چھینے گئے ہیں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

، بھارت کسی طرح بھی جمہوری ملک نہیں یہ انتہا پسند ہندو ذہنیت ہے جس نے مسلمانوں سے ہمیشہ دشمنی رکھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 30 سال سے تسلسل کے ساتھ نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے ہماری کشمیری ماؤں بہنوں کی گودیں اجاڑی گئی ہیں، ہماری کشمیری شہزادیاں پتھر اٹھائے بھارتی فوج کے سامنے اپنا دفاع کرتی ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کی ہے اس پر اقوام متحدہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے جذبات اور احساسات کا خیال کریں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیں ہم وزیر اعظم کی آواز کے ساتھ آواز ملائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...