انتظامیہ غائب‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال‘ دکانداروں کی لوٹ مار
ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کے باعث پرچون مافیا نے عید قربان سے قبل ہی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے انتظامیہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے 25 سے 30 فیصد جبکہ بعض اشیاء خورونوش کی شہر کے پوش علاقوں میں 50 فیصد تک اضافی چارج کئیے جارہے مارکیٹ کمیٹی کے نرخنامہ کے مطابق ادرک چائنہ 280 سے 286 روپے، پالک 17 سے 18 روپے بینگن31 سے 33 روپے بھنڈی توری 45 سے47 روپے کریلہ 46 سے 48 روپے گھیا کدو 30 سے 32 روپے مٹر 115 سے 120 روپے اروی 57 سے 69 روپے شملہ مرچ 70 سے 73 روپے پھول گوبھی 63 سے 66 روپے بند گوبھی 44 سے 46 روپے شلجم 30 سے 32 روپے اور مولی 12 سے 13 روپے آلو نیا 40 روپے پیاز 55 روپے ٹماٹر 45 روپے چاول باسمتی کرنل 140 روپے چینی 72 روپے گڑ 110 روپے سفید چنا 105 روپے سیاہ چنا 95 روپے دال چنا 105 سے 110 روپے مونگ ثابت 150 روپے دال مونگ دھلی 165 روپے اور بیسن 108 روپے کلو مقرر ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کی روک تھام کے لئیے پرچون مافیا کو کنٹرول کیا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔
لوٹ مار