وہاڑی‘ اے ایس آئی کی ناکہ لگا کر لوٹ مار‘ شہریوں کا شدید احتجاج

وہاڑی‘ اے ایس آئی کی ناکہ لگا کر لوٹ مار‘ شہریوں کا شدید احتجاج

وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار)ماڈل پولیس اسٹیشن دانیوال کے اے ایس آئی کا ناکہ لگا کر مبینہ طور پرشہریوں کے ساتھ ناروا سلوک، تلاشی کے نام پر شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے لگا۔ واقعات کے مطابق شہریوں محمد خالد، سجاد حسین،مظہرعلی،شہزاداحمد،اویس ودیگر نے احتجاج کرتے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ہوئے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن دانیوال کے اے ایس آئی مظہر فرید نیگذشتہ رات ہمارے محلہ دانیوال کو جانے والے مین روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا اور ہم ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اپنے مریض اختر منصور کو موٹر سائیکل پر لیکر گھر آ رہے تھے کہ سٹرک پر لگے ناکے پر ہمیں روکا گیا ہم نے بتایا کہ ہم اپنے مریض کو ہسپتال سے گھر لیکر جا رہے ہیں اور موٹر سائیکل کے کاغذات گھر پڑے ہیں جس پرمظہر فرید نے مبینہ طور پرانتہائی ناروا سلوک کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو آپ کے مریض کو بیمار نہیں کیا اور ہمیں کافی دیر ناکہ پر روکنے کے بعد پانچ سو روپے مبینہ طور پر رشوت لیکرجانے دیا متاثرین نے بتایا کہ آئے روز ناکہ بندی کے نام پر تھانہ دانیوال کا اے ایس آئی لوگوں سے پیسے بٹورتا ہے اورشہریوں کیلئے ازیت بن چکا ہے انہوں نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...