جعلسازی‘ سادہ لوح خواتین سے 80 لاکھ کا فراڈ‘ گروہ کیخلاف آپریشن‘ 1 گرفتار

جعلسازی‘ سادہ لوح خواتین سے 80 لاکھ کا فراڈ‘ گروہ کیخلاف آپریشن‘ 1 گرفتار

کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان)مبینہ جعل سازی فوت شدہ خاتون کے نام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم نکلوانے کا انکشاف ایک ملزم گرفتار سادہ لوح خواتین سے 80 لاکھ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کا فراڈ کر چکا ہے ذرائع ضلع خانیوال میں بینظیر انکم سپورٹ کے تحت خواتین کو امدادی رقم مہیا کی جاتی ہے اس سلسلہ میں انکشاف ہوا ہے کہ فراڈیا گرو سادہ لوح خواتین کو بہلا پھسلا کر ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لیتے ہیں علاقہ بھر سے شکایات کی بدولت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کہ ڈائر یکٹر ملتان ڈویڑن اشفاق وہاب کے حکم پر خانیوال انتظامیہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حرکت میں آگئی اور مقامی پولیس کچاکھوہ اور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشاندہی پر ایک ملزم بلال احمد کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق مذکورہ سادہ لوح خواتین سے اس وقت تک مختلف اوقات میں 80 لاکھ روپے کا فراڈ کر چکا ہے جس کی تحقیق جاری ہے دوسری جانب تھانہ کچاکھوہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق بلال کریانہ مرچنٹ جنت پور پر ٹیلر سے فراڈ سامنے آیا ہے اور اس کے علاوہ بغیر بائیو میٹرک سے رقم نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے ملزمان کی کمال مہارت سے فوت شدہ خاتون کی رقم بھی اس کے اکاؤنٹ سے نکلوا لی گئی ہے گرو کے بارے میں پولیس تھانہ کچاکھوہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جعلسازی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...