ریلوے افسروں کیلئے منتھلی جمع کرنیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریلوے افسروں کیلئے منتھلی جمع کرنیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے شعبہ انجینئرنگ خانیوال میں پرمانینٹ وے انسپکٹراوردیگرریلوے افسران کے لئے ملازمین سے منتھلی اکٹھی کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیاپرآڈیو(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں ندیم نامی ریلوے اہلکارقیصرنامی اہلکارکوفون کرکے کہارہاہے کہ محمدحسین نے فون کیاتھاوہ کہارہاتھاکہ قیصرناراض ہے اس پرقیصرنامی اہلکارکاکہناتھاکہ وہ تین مہینے سے پیسے نہیں دے رہاپی ڈبلیوآئی اوردیگرافسروں کووقت پرپیسے پہنچناہوتے ہیں ندیم نامی شخص کہتاہے کہ اس کافون خراب ہوگیاتھااورحالات بھی کچھ درست نہ تھے آپ پہلے بھی میرے پیسے دے دیتے تھے اب بھی اگرجمع کروادیتے تومیں بعدمیں دے دیتااس طرح اہلکار10روزکی چھٹی کی بھی بات کرتاہے چھٹی کے لئے بھی اس سے پیسے پہلے جمع کروانے کاکہاجارہاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ریلوے کے شعبہ انجینئرنگ اوپن لائن میں گینگ سٹاف سے منتھلی لے کرانہیں فارغ چھوڑنا،آسان کام لینااسی طرح ریلوے پھاٹک پرتعینات عملہ اورپٹرولنگ پرمعمول عملہ سے منتھلی لینامعمول ہے کئی ماضی میں کئی پی ڈبلیوآئیزاوراے ڈبلیوآئیزرنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے ہیں لیکن بعدازاں ان کے خلا ف بھی محکمانہ کاروائی کی بجائے معاملہ ٹھپ ہوجاتاہے۔پی ڈبلیوآئی خانیوال اشرف بسر ا نے منتھلی لینے والے معاملہ کوبے بنیادقراردیاہے۔

منتھلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...