شہر میں مسافرگاڑیوں کے ذریعے جانور لانے پر پابندی‘ ٹیمیں تشکیل

شہر میں مسافرگاڑیوں کے ذریعے جانور لانے پر پابندی‘ ٹیمیں تشکیل

رحیم یارخان(بیورورپوٹ) شہر میں مسافر گاڑیوں کے ذریعے جانور لانے پر پابندی یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیدی گئیں۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

تمام اضلاع کی شہری حدود میں مسافر گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے جانور لانے پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائیں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے شہر سے باہر عارضی مویشی منڈیاں قائم کی ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹر مسافر گاڑیوں میں قربانی کے جانور شہروں میں لانے سے باز رہیں۔ اس سلسلہ میں تمام افسران کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...