سندھ ایکسپریس کا صادق آباد میں سٹاپ منظور‘ لوگوں میں خوشی کی لہر‘ شیخ رشید کو خراج تحسین

سندھ ایکسپریس کا صادق آباد میں سٹاپ منظور‘ لوگوں میں خوشی کی لہر‘ شیخ رشید ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)اہلیان صادق آبادکو شیخ رشید نے تحفہ دیدیا،10اگست سے چلنے والے ملتان تا کراچی سندھ ایکسپریس ٹرین (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

میں صادق آباد کا سٹاپ بھی منظور کر لیاگیا،سندھ ایکسپریس کے سٹاپ کی خبر سے اہالیان شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی واضح رہے کہ ٹرینوں کے سٹاپ کی کمی کے باعث اہالیان شہراور تاجروں کو شدید دشواری کا سامنا تھا،گزشتہ دنوں شیخ رشید احمد کے دورہ صادق آباد کے موقع پر صادق آباد پریس کلب کے صحافیوں نے شیخ رشید احمد سے ٹرینوں کے سٹاپ کے حوالے اور انہیں صادق آباد کے عوام کو درپیش مسائل بارے آگاہی دی تھی جس پر شیخ رشید احمد نے تیز رفتار ٹرینوں کے سٹاپ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...