کلرکس ایسوسی ایشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام ملازمین کی احتجاجی ریلی

کلرکس ایسوسی ایشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام ملازمین کی احتجاجی ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام بجٹ میں مطالبات منظور نہ ہونے پر(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وسیم بلوچ،جنرل سیکرٹری قاسم بھٹہ نے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہمیں کہا کہ بجٹ میں ہمارے تمام مطالبات پورے کر دیئے جائیں گے مگر بجٹ میں ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تنخواہ میں دس فیصداضافہ کر کے ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے اور نہ ہی سابقہ تمام ایڈہاک ریلیف ضم کئے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا گیا یوٹیلیٹی الاؤنس نہیں دیئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان میں موجود ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی مگر ایپکا اپنا حق لینا جانتی ہے اور اپنا حق کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایپکا قومی و صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوگی۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...